Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 11
Taseer E Qurbat Novel By Suneha Rauf Episode 11
میں چلی جاؤں گی آپ کو چھوڑ کر...... مخالف کا انداز اس سے زیادہ نڈر تھا۔
افشان کو لگا اسے سننے میں کوئی غلطی ہوئی ہے.....
کیا بولا ہے..؟ اس کی کمر کو جکڑتے وہ تیز آواز میں بولا تھا۔
میں آپ کو، اس گھر کو سب کو چھوڑ کر چلی جاؤں گی اور کبھی واپس نہیں آؤ گی اس نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا۔
افشان نے جھٹکے سے اسے قریب کرتے اس کے ہونٹوں سے یہ الفاظ چنے تھے۔
اس کی پہلی قربت تھی جس میں شدت تھی... اور یہ شدت برداشت کرنا راحمیہ بلوچ کے بس کی بات نہیں تھی۔
راحمیہ نے اسے دھکا دیتے خود سے دور کیا تھا.... جو سرخ ہوتی نگاہوں سے اسے گھور رہا تھا۔
دور جانا ہے...؟ پاس آئی ہی کب ہو تم میرے..؟ کیا کیا ہے تم نے میرے لیے وہ چیخا تھا۔
دور جانا ہے تو چلو چلی جانا میں اجازت دیتا ہوں لیکن اس سے پہلے قریب آؤ.... اس نے راحمیہ کے بال کھولتے اسے ایک بار پھر خود پر جھکایا تھا۔
اس کے بال ان دونوں کو ڈھانپے ہوئے تھے..... راحمیہ کا پورا وجود کانپ رہا تھا۔
اسے دور کرتے افشان نے اس سے حد درجہ قریب کرتے اس کی گردن میں منہ دیا تھا۔
اس کی بیرڈ کی چھبن محسوس کرتے وہ مزید کانپی تھی۔
ا...ف...شا....ن...
شان.......
شان......
وہ مسلسل اسے پیچھے کر رہی تھی اس کے لگاتار آنسو خود پر محسوس کرتے وہ جھٹکے سے پیچھے ہٹا تھا۔
جو منہ پر ہاتھ رکھے اب رو رہی تھی..... افشان دل میں حد درجہ پشیمان تھا وہ کیا کر گیا تھا لیکن اس کے سامنے ظاہر نہ کیا۔
بہت وقت دیا تھا اسے..... اسے احساس نہیں تھا اس پاک رشتے کا... لیکن افشان بلوچ کو تو تھا۔
اس کا چہرہ سامنے کرتے اس کے سارے بال کان کے پیچھے اُڑسے اور اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں سے صاف کیا۔
وہ خوف کی وجہ سے اس کی طرف دیکھ بھی نہیں رہی تھی...... خوف اس کا نہیں اس کی قربت کا تھا۔
دیکھو یہاں.....
لیکن وہ اسے کہاں سن رہی تھی۔
ادھر دیکھو اب کے وہ دھاڑا تھا راحمیہ نے فوراً اسے دیکھا تھا۔
میں نے تمہاری بہتری کے لیے تمہیں کافی وقت دیا ہے راحمیہ...... کیونکہ مجھے تمہیں بکھیرنا نہیں تھا مضبوط کرنا تھا۔
لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ تھوڑا سا مضبوط ہوتے ہی تم سب سے پہلے مجھے دھتکارو گی۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇